روضہ رسولؐ اور خانہ خدا کی زیارت کرنا ہر مسلمان کے دل کی خواہش اور آرزو ہے، کاشف نواز رندھاوا

اتوار 29 جنوری 2017 21:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ روضہ رسولؐ اور خانہ خدا کی زیارت کرنا ہر مسلمان کے دل کی خواہش اور آرزو ہے ‘ وہ لوگ خوش نصیب ہیں جنہیں الله تعالی اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے صدقے عمرہ اور حج مقدس کی سعادت عطا کرتا ہے ۔

مقدس زیارات کی سعادت ہر دل ‘ دماغ اور روح کو تازگی اور ایمان کی پختگی عطا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

مکہ اور مدینہ کی فضائیں ہمیں آپس میں متحد ‘ منظم اور صلہ رحمی کا درس دیتی ہیں ۔ لہذا ہمیں دنیا و آخرت میں نجات کے لئے اسلام کے بنیادی اصولوں کو اپنا کر معاشرے کے پسے ہوئے مظلوم لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنا ہو نگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے رہنما عبدالرحیم رندھاوا کو عمرہ کی ادائیگی کی واپسی پر مبارکباد اور پھولوں کا گلاشتہ پیش کرتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حافظ شفیق کاشف ‘چیئرمین سی سی 79 میاں رشید احمد ‘ تجمل رندھاواو دیگر معززین علاقہ و لیگی کارکن موجود تھے ۔