پولیس نے 27روزکے دوران 773مجرم گرفتار کئے،ترجمان

اتوار 29 جنوری 2017 21:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) فیصل آباد پولیس نی رواں سال کے پہلے ماہ کہ ابتدائی 27روز میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں 773مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آباد پولیس نے 27 روزکے دوران ضلع مختلف سرکلز کے تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں 773مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ہیں ۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالوں میں اے کیٹگری کے 148 اور بی کیٹیگری کے 625مجرم اور اشتہاری شامل ہیں جبکہ 215ٹارگٹ افینڈرز اور67عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار مجرموں اور اشتہاریوں کیخلاف قوائد ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :