رواں ماہ کے 27دنوں میں 306منشیات فروش گرفتار،پولیس حکام

اتوار 29 جنوری 2017 21:10

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے 27دنوں کے دوران کی جانیوالی کامیاب کارروائیوں میں 306منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے اور بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے 27دنوں کے دوران ضلع بھر کارروائیوںکے دوران 306منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کی ۔حکام نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں سی113.675کلوگرام چرس، .011گرام ہیروئن، 5805 لیٹر شراببرآمد کی گئی ۔حکام نے مزید بتایا کہ کارروائیوں میں شراب کشید کرنے والی 08 چالو بھٹیاں بھی پکڑی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :