ایرانی روایتی و لوک موسیقی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب (کل) ہو گی

اتوار 29 جنوری 2017 20:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد ، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس(پی این سی اے ) اور وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے باہمی اشتراک سے ایرانی روایتی و لوک موسیقی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب (کل) منگل کوسہ پہر چار بجے منعقد ہو گی۔ یہ تقریب پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی ای) جی فائیو اسلام آباد کے آدیٹوریم میں منعقد ہو گی، جس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست مہمانان خصوصی ہو ں گے۔

تقریب میں ایرانی ثقافتی قونصلر آقای شہاب الدین دارائی خطبہ استقبالیہ دیں گے۔ اور اس کے علاوہ ڈی جی پی این سی اے سید جمال شاہ بھی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایران کا ثقافتی طائفہ اپنے اعلیٰ فن کا مظاہرہ کریگا، جس میں وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی روایتی و عارفانہ اور لوک موسیقی پیش کریں گے۔ ایرانی ثقافتی نمائش جو ایران کی دستکاریوں اور آرٹ کے نمونوں و تصاویر پر مشتمل ہے یکم جنوری 2017تک جاری رہے گی۔ ایرانی فنکاروں کا یہ وفد ایرانی ثقافتی قونصلیٹ کی دعوت پر پاکستان آیا ہے جو 2فروری بروز جمعرات 3:30بجے سہ پہر لوک ورثہ میں بھی اپنے اعلیٰ فن کا مظاہرہ کریگا۔

متعلقہ عنوان :