شیخ رشید جلسے کے درمیان بریانی کھانا شروع کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 29 جنوری 2017 20:41

شیخ رشید جلسے کے درمیان بریانی کھانا شروع کر دی

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2017ء) شیخ رشید نے ساہیوال میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایسی حرکت کر ڈالی کہ عمران خان کا ہنس ہنس کر براحال ہو گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کے مطابق تحریک انصاف کے جلسہ عام کے دوران جب دیگر رہنمائوں کا خطاب جاری تھا اس دوران عمران خان، جہانگیر ترین اور شیخ رشید سمیت باقی رہنما سٹیج پر بیٹھے تھے۔ اس دوران تحریک انصاف کا ایک کارکن شیخ رشید کو بریانی کا ڈبہ پکڑاتا ہے۔ جس پر شیخ رشید بناء انتظار کئے وہیں سٹیج پر بیٹھے بریانی کو کھانا شروع کر دیتے ہیں جسے دیکھ کر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ہنس ہنس کر براحال ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :