سوہن حلوے کو ملتان کی پہچان بنانے والے حافظ حبیب الرحمن کو سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں جاوید ہاشمی سمیت اہم شخصیات کی شرکت

اتوار 29 جنوری 2017 19:50

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) ملتان کی معروف سماجی شخصیت اور دنیا بھر میں سوہن حلوے کو ملتان کی پہچان بنانے والے حافظ حبیب الرحمن کو اتوار کے روز سپردخاک کردیاگیا۔وہ گزشتہ شب حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے تھے۔ان کی نماز جنازہ عام خاص باغ میں ادا کی گئی جس میں نامور سیاسی رہنماء جاویدہاشمی،سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی،ڈپٹی میئر ملتان منوراحسان قریشی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملتانی سوہن حلوہ 1930ء میں حافظ احمد دین نے تیارکرنا شروع کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کاشمار ملتان کی سوغاتوں میں ہونے لگا۔1963ء میں حافظ حبیب الرحمن نے یہ کاروبار خود سنبھالا اور اس حلوے کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کروایا جس کے بعد حافظ کاملتانی سوہن حلوہ دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن گیا۔ حافظ حبیب الرحمن کے پسماندگان میںان کے بیٹے حافظ وحیدالرحمن اور حافظ خلیل الرحمن شامل ہیں۔ان کی قل خوانی سوموار کو نوبجے صبح مسجد الخلیل ملتان میں ہو گی جبکہ دعا دس بجے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :