مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 82بھارتی فوجی ہلاک مارے گے

گزشتہ 8سالوں میں2016کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں، 2008میں 85فوجی ،2009میں 79سیکورٹی اہلکار، 2010میں 69فوجی مارے گئے ،2013میں 53، 2014میں 47،2015میں 39،2011میں 33اور2012میں 15فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،وزارت داخلہ کے اعدادوشمار

اتوار 29 جنوری 2017 19:50

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 82بھارتی فوجی ہلاک مارے گے

جموں /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 82بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جو گزشتہ 8سالوں میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ سال2016 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 82بھارتی فوجی ہلاک ہوئے جو گزشتہ 8سالوں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں اس قبل 2008میں 85فوجی مارے گئے تھے ۔2009میں 79سیکورٹی اہلکار،جبکہ 2010میں 69فوجی مارے گئے ۔2013میں 53اور 2014میں 47جبکہ 2015میں 39،2011میں 33اور2012میں 15فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔اعدادوشمارمیں بتایا گیاہے کہ 2007میں 122سیکورٹی فورسز کے اہلکار،2006میں 182اور2005کے دوران 244اہلکار مارے گئے ۔