پانامہ کیس میں عدالت کے پاس جتنے ثبوت آچکے ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے‘اعتزاز احسن
احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی‘ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے‘انٹرویو
اتوار 29 جنوری 2017 19:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی‘ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا جائے تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے‘پانامہ کیس میں عدالت کے پاس اس وقت جتنے ثبوت آچکے ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔
اپنے ایک انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے پاناما کیس کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے وہ عوام کی عدالت میں اس کیس کو ہار چکے ہیںمک مکا والی سیاست کا وقت گزر چکا جس سے ملک کو بہت نقصان بھی پہنچا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس کیس میں پھنس چکے ہیںشریف خاندان نے تسلیم کرلیا ہے کہ لندن کے فلیٹس ان کے اپنے ہیں ،یہ بات الگ ہے کہ وہ مریم نواز کے ہیں یا حسین نواز کے،مریم نواز اس کیس میں صرف ڈسٹریکشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس پاناما کیس کے حوالے سے کافی مواد آچکا ہے اس وقت عدالت فیصلہ کر سکتی ہے،اسے کوئی دقت یا تنگی نہیں اپنافیصلہ سنانے میں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے قطری خط جیسے ثبوتوں کوماننا شروع کردیا تو عوام اور ہم سب منی لانڈرنگ کرنے میں آزاد ہوں گے۔احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی ۔انہوں نے اپنی بیرون ملک جائیدادیں قبول کرلی ہیں اوران کے قانونی ثبوت بھی جمع نہیں کروا سکے۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے باہمی اشتراک کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.