کرک‘ خدائی خدمتگار خان عبدالولی خان کی بارہویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

اتوار 29 جنوری 2017 19:21

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) خدائی خدمتگار خان عبدالولی خان کی بارہویں برسی ضلع کرک میں عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ برسی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری خورشید خٹک سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد ٹائون ہال کرک میں منعقد ہوا ، سجاد احمد خٹک کی صدارت میں منعقدہونے والی تقریب میں صوبائی جائنٹ سیکرٹری خورشید خٹک ، عوامی نیشنل پارٹی کوہاٹ کے ضلعی صدر جاوید خٹک ، تحصیل کونسلر شاہدا للہ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات صدیق اللہ خٹک ، انجینئر جنید خٹک ، ٹھیکیدار مجاہد اسلام خٹک سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی کے ورکروں ضلعی اور تینوں تحصیلوں کابینہ ،21یونین کونسلوں کی کابینہ ، ملگری اُستاذان کے ضلعی صدر سجاد احمد خٹک نے شرکت کی ۔

مقررین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کرک کی مضبوط سیاسی قوت ہے اورماضی میںعوامی نیشنل پارٹی نے صوبے بھر میں نمایاں ترقیاتی کام کئے اور صوبائی خود محتاری اے این پی کا کارنامہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ بابائے امن نے ہمیشہ عدم تشدد کا فلسفہ دیا ، خان عبدالوالی خان پختون قوم کو ترقی دینا چاہتے تھے

متعلقہ عنوان :