جماعت اسلامی اُمید کی آخری کرن ہے پانامہ لیکس پر عوام کو حقیقت کا علم ہوگیا، فضل اللہ دائودزئی

اتوار 29 جنوری 2017 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور فضل اللہ دائودزئی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اُمید کی آخری کرن ہے پانامہ لیکس پر آج عوام کو حقیقت کا علم ہوگیا ہے اور اب عوام اور بالخصوص نوجوانان کرپشن کے خلاف ہمارا ساتھ دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے جے آئی یوتھ پی کے اٹھ کے منتخب کابینہ کے حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے آئی یوتھ کے صدور ، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداروں نے اپنے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل اللہ دائودزئی نے کہاکہ کرپشن کے علمبردار نوجوانوں کے معاشی قاتل ہیں اور اگر آج کے نوجوان بیدار نہ ہوئے تو پھر اس ملک کا خدا ہی حافظ ۔ نوجوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ظلم کے خلاف ایک مؤ آواز ثابت ہونگے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پی کے اٹھ امان اللہ روخانی ، جے آئی یوتھ صدر شاہان رشید اور نے بھی خطاب کیا۔