انقلاب ایران کی 38ویں سالگرہ ،کل موسیقی فیسٹیول و ثقافتی نمائش ہوگی

ایرانی فنکاروں کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،ثقافتی طائفہ اپنے فن کا مظاہرہ کریگا

اتوار 29 جنوری 2017 19:00

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) انقلاب ایران کی 38ویں سالگرہ کے سلسلے میں کل(منگل کو)اسلام آبادمیں ایرانی روایتی موسیقی فیسٹیول اور ثقافتی نمائش ہوگی ،یہ اہم سرگرمی ایرانی ثقافتی قونصلیٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے باہمی اشتراک سے ہوگی۔ ایرانی روایتی و لوک موسیقی فیسٹیول کی یہ افتتاحی تقریب کل منگل سہ پہر چار بجے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے آدیٹوریم میں ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب اور ایرانی سفیر آقای مہدی ہنر دوست مہمانان خصوصی ہو ں گے۔ تقریب کے منتظمین کے مطابق افتتاحی تقریب کے اختتام پر ایران کا ثقافتی طائفہ اپنے فن کا مظاہرہ کریگا، جس میں وہ ایران کی روایتی و عارفانہ اور لوک موسیقی پیش کریں گے۔ ایرانی ثقافتی نمائش جو ایران کی دستکاریوں اور آرٹ کے نمونوں و تصاویر پر مشتمل ہے، یک فروری 2017تک جاری رہے گی۔ بیان کے مطابق ایرانی فنکاروں کا وفد ایرانی ثقافتی قونصلیٹ کی دعوت پر پاکستان پہنچ گیا ہے جو مورخہ 2فروری بروز جمعرات 3:30بجے سہ پہر لوک ورثہ میں بھی اپنے اعلیٰ فن کا مظاہرہ کریگا۔ …(اع)

متعلقہ عنوان :