سابق کرکٹرز نے سرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کے کپتان کیلئے بہترین چوائس قرار دیدیا
ہمارے کلچر میں تینوں فارمیٹس کے الگ الگ کپتان نہیں چل سکتے،پی سی بی کے پاس تینوں فارمیٹس کی کپتانی کیلئے سرفراز احمد کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، سرفراز تینوں فارمیٹ کا بیسٹ کپتان ہے،کپتان لانا بھی ایک آرٹ ہے سابق کپتان وسیم اکرم،رمیز راجہ ،محمد یوسف و دیگر کی نجی ٹی وی سے گفتگو
اتوار 29 جنوری 2017 17:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) سابق کرکٹرز نے اظہر علی کے بعدسرفراز احمد کو ون ڈے ٹیم کے کپتان کیلئے بہترین چوائس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کلچر تینوں فارمیٹس کے الگ الگ کپتان نہیں چل سکتے،پی سی بی کے پاس تینوں فارمیٹس کی کپتانی کیلئے سرفراز احمد کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں دو دو ،تین تین کپتان نہیں چل سکتے، سرفراز احمد کو کپتان ہونا چاہیے،اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان تبدیل ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ٹیم فورا ہی تبدیل ہوجائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈے ٹورنامنٹ ہوتاہے اورموسم کاپتا نہیں ہوتا کرادیتے ہیں ،اس کے لیے کیلنڈر بنانا ہوگا ۔(جاری ہے)
رمیز راجہ کا ون ڈے ٹیم کے کپتان کے حوالے سے کہنا تھا کہ سرفراز احمد ایک بہترین چوائس ہے ۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز تینوں فارمیٹ کا بیسٹ کپتان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپتان لانا بھی ایک آرٹ ہے مگر یہ کون کرے گا۔محمد یوسف نے بھی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے طور پر سرفراز احمد کا نام لیا اور کہا کہ کپتانی کے لیے ایک ہی نام ہے اور وہ سرفراز ہے۔سابق کرکٹرسکندر بخت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین ہی غلط ہے ، شہریارخان کے پاس کپتان ڈھونڈنے کاحق ہی نہیں ہے۔سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کرکٹ کا مقدمہ میں کہنا تھا کہ کپتان کے پاس وژن ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.