تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں،میر حاصل خان بزنجو

مردم شماری ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان

اتوار 29 جنوری 2017 17:31

تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں،میر حاصل خان ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2017ء) وفاقی وزیر پوٹس اینڈ شپنگ و نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو نے تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری کو مسترد کرتے ہوئے مردم شماری ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں جانے کا اعلان کردیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اتوا ر کو کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی سلام بلوچ ،یاسمین لہڑی ،میر محراب مری ، حاجی عطاء محمد بنگلزئی ،نیاز محمد بلوچ، میر جان محمد بلیدی ،ٹکری شفقت لانگو، علی احمدلانگوکے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے میرحاصل خان بزنجو نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کا1980ء کے عشرے سے مطالبہ ہے کہ تارکین وطن چاہئے کوئی زبان بولتے ہو ںانکے ملکوں کو واپسی کویقینی بنایا جائے یہی موقف دیگر قوم پرست جماعتوں اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواء کا ہے کہ تارکین وطن اپنے گھروں اور وطن واپس جائیں اس حوالے سے حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعلیٰ کے پی کے نے واضح لائن اختیار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اگر مردم شماری کرانی ہے تو تمام غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جائے انکی موجودگی میں مردم شماری کو یقینی بنانا بہت مشکل عمل ہے انہوں کہا کہ یہی صورتحال بلوچستان میں بھی ہے انکے تارکین وطن کی موجودگی کے علاوہ دوسری جانب بلوچستان میں مزاحمت کی وجہ سے مکران ڈویژن ، کوہلو، ڈیرہ بگٹی ،آواران اور نصیرآباد سے بڑی تعداد میں عوام اپنے گھروں سے نقل مکانی کر چکی ہے ایسے میں مردم شماری ہونے سے بلوچستان میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوجائینگی حکومت نے فیصلہ کیاہے اور اسی طرح افغان حکومت کا موقف ہے کہ تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے حکومت کی جانب سے مارچ تک انکے رہنے کیلئے اجازت دی گئی ہے اس لئے ہم چاہتے ہے کہ تارکین وطن کے انخلاء تک مردم شماری نہ کرائی جائے جو وقت اور حالات کیلئے مناسب ہوگا تارکین وطن کے مکمل انخلاء کے بعد مردم شماری کرائی جائے یا پھر انکے انخلاء تک مردم شماری کو ملتوی کی جائے اس حوالے سے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی تمام سیاسی جماعتوں اور معتبرین پر مشتمل جرگہ بلا رہے ہیں جس میں نیشنل پارٹی شرکت کریگی دوسری سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ ملکر مردم شماری کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کا پروگرام ہے ہمارا بھی وہی موقف ہوگا جو دوسری سیاسی جماعتوں کا ہوگا ایک سواب کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخواء اور بلوچستان میں مردم شماری کو ملتوی کیاجائے یہ حکومتوں کا فیصلہ تھا لیکن سپریم آف پاکستان کے آرڈر آنے کے بعد حکومت مردم شماری کرانے کیلئے فیصلہ کرچکی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواء میں تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری کرانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے بصورت دیگر اس میں مشکلات درپیش آئیگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو اپنے واطن واپس جانا چاہئے اس کے خلاف سپریم آف پاکستان میں جارہے ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتا یا کہ ہم اپنے موقف کے مطابق ایشو کو اٹھا رہے ہیں تاکہ تارکین وطن واپس جائے تمام پارٹیوں کا جو فیصلہ یا لائحہ عمل ہوگا ہم انکے ساتھ ہونگے اور سیاسی جماعتوں کا جو موقف ہے وہ نیشنل پارٹی کا اسٹینڈ ہے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بائیکاٹ پر نہیں جائینگے اور جو سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں گی ہم اسکی پابندی کرینگے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے سینٹ قومی اسمبلی میں بھی اس ایشو کو اٹھایا ہے اور بلوچستان اسمبلی میں بھی اس مسئلے کو اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ اگر مردم شماری ملتوی نہ کی گئی تو دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے اور جمہوری جدوجہد کے تمام راستے اختیار کرینگے تاکہ مردم شماری کو بہتر طورپر کرانے میں اپنا کردار ادا کرسکے ۔