پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 21 واں ملک ہے‘ رپورٹ

اتوار 29 جنوری 2017 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) اعدادو شمار کے مطابق پاکستان کی 17 فیصد سے زائد آبادی کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے جبکہ مجموعی طور پر پاکستان انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے حوالے سے دنیا کا 21 واں ملک ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں میں سے 60 فیصد صارفین ایک سے زیادہ فون استعمال کرتے ہیں۔گزشتہ چند سالوں کے دوران موبائل انٹرنیٹ کے صارفین میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور پاکستان میں موبائل فون سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔انٹرنیٹ کے استعمال سے شیئرنگ اکانومی کے نظریہ کو فروغ حاصل ہوگا جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :