افغان تارکین وطن کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں، میرحاصل بزنجو

تا رکین وطن کی مو جو دگی ،عسکریت پسندی اور مقا می لو گوں کے بے گھر ہو نے کی وجہ سے مر دم شما ری سیاسی پیچیدگیوں اور مسائل کا مو جب بنے گی، مردم شما ری کے با ئیکاٹ کا کو ئی فیصلہ نہیں کیا تا ہم لشکری رئیسا نی کے سیاسی اور قبا ئلی عما ئدین کے جر گے میں ہو نے والے فیصلوں کی پا سداری کے پا بند ہوں گے ، سپریم کو رٹ سے رجو ع کیا جا ئے گا ،وفا قی اور صو با ئی حکومتیں مر دم شما ری کو ملتوی کر نا چاہتی تھی،سپریم کو رٹ کے فیصلے نے انہیں اس کے انعقاد کا پا بند بنا دیا ہے ،تا رکین وطن کی مو جو دگی میں مر دم شما ری پر 1980 سے تحفظا ت رکھتے ہیں اب سے نہیں ،1998ء کی مر دم شما ری پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا نیشنل پا رٹی کے سربراہ و سینیٹر میر حاصل بزنجو کی پریس کا نفرنس

اتوار 29 جنوری 2017 15:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) بلو چستان حکومت میں شا مل جما عت نیشنل پا رٹی کے سربراہ و سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ تا رکین وطن کی مو جو دگی ،عسکریت پسندی اور مقا می لو گوں کے بے گھر ہو نے کی وجہ سے مر دم شما ری سیاسی پیچیدگیوں اور مسا ئل کا مو جب بنے گی، ہما ری جما عت نے مردم شما ری کے با ئیکاٹ کا کو ئی فیصلہ نہیں کیا تا ہم اس سلسلے میں حا جی لشکری رئیسا نی کی جا نب سے سیاسی اور قبا ئلی عما ئدین کے جر گے میں ہو نے والے فیصلوں کی پا سداری کے پا بند ہوں گے ، سپریم کو رٹ سے بھی رجو ع کیا جا ئے گا ،وفا قی اور صو با ئی حکومتیں مر دم شما ری کو ملتوی کر نا چاہتی تھی مگر سپریم کو رٹ کے فیصلے نے انہیں اس کے انعقاد کا پا بند بنا دیا ہے ،تا رکین وطن کی مو جو دگی میں مر دم شما ری پر 1980ء سے تحفظا ت رکھتے ہیں اب سے نہیں ،1998ء کی مر دم شما ری پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا ۔

(جاری ہے)

وہ سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبدالما لک بلو چ ،صو با ئی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ ،رکن صو با ئی اسمبلی یٰسمین لہڑی ،مہراب بلو چ ،صو با ئی حکومت کے سابق تر جما ن جا ن بلیدی و دیگر کے ہمرا ہ کو ئٹہ پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر رہے تھے ۔میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ نیشنل پا رٹی کا 1980ء سے ہی مر م شما ری پر تا رکین وطن کی مو جو دگی کی وجہ سے تحفظا ت رہے ہیں بلکہ ہما را صو بے کی دیگر سیاسی جما عتوں کے ساتھ مل کر یہ مطا لبہ رہا ہے کہ تا رکین وطن کی مو جو دگی میں مر دم شما ری کا انعقاد نہ کیا جا ئے ،تا رکین وطن چا ہے جو بھی ہو اور وہ کو ئی بھی زبا ن بو لتے ہوں کو با عزت طو ر پر ان کے مما لک بھیجا جا ئے کیو نکہ ان کی مو جو دگی میں مر دم شما ری کا انعقاد درست نہیں ہو گا ،ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر ہو نے والے کل جما عتی کا نفرنس میں خو د وزیر اعلیٰ خیبر پشتونخوا پرویز خٹک نے بھی تا رکین وطن کی مو جو گی میں مردم شما ری کے انعقاد پر سوال اٹھا ئے تھے اور مو قف اختیا ر کیا تھا کہ تا رکین وطن کی مو جو دگی میں مر دم شما ری انہیں قا بل قبو ل نہ ہو گی ،انہوں نے کہا کہ ان حا لا ت میں جب بلو چستان میں بڑی تعداد میںتا رکین وطن مو جو د ہیں اور عسکریت پسندی بھی ہو رہی ہیں بلکہ مقا می لو گ بھی بے گھر ہیں میں مر دم شما ری کا درست انعقاد ممکن نہ ہو گا ،ان کا کہنا تھا کہ مکران اور نصیر آ باد ڈویژن کے اضلا ع آواران،کو ہلو ،ڈیرہ بگٹی و دیگر سے عسکریت پسندی کی وجہ سے لو گ بے گھر ہو ئے ہیں اگر اس کے با وجو دبھی مر دم شما ری کی جا تی ہے تو اس سے سیاسی پیچیدگیاں پیدا ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ پا کستان اورخود افغان حکومت اس با ت پر متفق ہو ئے ہیں کہ ما رچ 2017ء کے بعد تا رکین وطن کی با عزت واپسی کو ممکن بنا یا جا ئے گااس لئے اس سے قبل مر دم شما ری نہ کی جا ئے ،میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ سا بق سینیٹر و سیاسی و قبا ئلی شخصیت میر حا جی لشکری رئیسا نی نے سیاسی قا ئدین اور قبا ئلی عما ئدین پر مشتمل جر گے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں نیشنل پا رٹی کی قیا دت بھی شر کت کرے گی اس سے قبل بھی ان کی زیر قیا دت اجلاس ہو ئے ہیں جن میں ہما ری جما عت کے رہنما شر کت کر تے رہے ہیں ان اجلاسوں میں شریک سیاسی جما عتوں کی جا نب سے بھی مر دم شما ری کے انعقاد پر سوال اٹھا ئے گئے تھے اور مطا لبہ کیا گیا تھا کہ مردم شما ری کو فی الحال ملتوی کیا جا ئے ،ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پارٹی نے مر دم شما ری کے با ئیکاٹ کا کو ئی فیصلہ نہیں کیا تا ہم جرگہ میں ہو نے والے کسی بھی فیصلے کی پا سداری کریں گے ،صحا فیوں کے پو چھے گئے سوالوں کے جواب میں میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ بنیا دی طو ر پر وفا قی اور صو با ئی حکو متیں مر دم شما ری کو ملتو ی کر نا چا ہتی تھی مگر پھر اس سلسلے میں سپریم کو رٹ کا فیصلہ آیا اور حکومتوں کو حکم ہوا کہ وہ مردم شما ری کا انعقاد کرائیں جس کے بعد وہ مر دم شما ری کرا نے کے پا بند ہو گئے ہیں ہما را سپریم کو رٹ سے بھی مطا لبہ ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثا نی کرے کیو نکہ مردم شما ری کے بعد مشکلا ت میں اضا فہ ہو گا ،ان کا کہنا تھا کہ تا رکین وطن شناختی کا رڈز رکھتے ہو یا نہیں کسی کو بھی مر دم شما ری کا حصہ نہیں ہو نا چا ہئیے ان سے جب پو چھا گیا کہ 1981ء اور1998ء میں تا رکین وطن کی مو جودگی میں نیشنل پا رٹی نے کیوں مردم شما ری میں حصہ لیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اب سے نہیں بلکہ 1985ء سے اس سلسلے میں تحفظا ت کا اظہا ر کر تے رہے ہیں بلکہ انہوں نے اس با بت اسٹینڈ بھی لیا ہے ،میر حاصل بزنجو سے جب ایک صحا فی نے سوال کیاکہ حکومت میں شا مل ایک جما عت کا مو قف ہے کہ مردم شما ری کی مخالفت کر نے والے 1998ء کی غلط مر دم شما ری کو چھپانا چا ہتے ہیں با رے وہ کیا کہنا چا ہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پر کو ئی تبصرہ نہیں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ لشکری رئیسا نی کی جا نب سے بلا ئے گئے جر گے میں بلو چستان نیشنل پا رٹی کی قیا دت و دیگر بھی شر کت کر رہے ہیں اس جر گے میں جو بھی لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا یا جو بھی فیصلہ ہو گا اس کی نیشنل پا رٹی پا سداری کر ے گی ،انہوں نے کہا کہ نیشنل پا رٹی اس مسئلے کو سینیٹ اور قو می اسمبلی میں اٹھا چکی ہے صو با ئی اسمبلی میں بھی اس پر با ت کی جا ئے گی بلکہ سپریم کو رٹ سے بھی رجو ع کریں گے ،ان سے جب پو چھا گیا کہ کیا مسلم لیگ (ن) ان کے مردم شما ری والے مو قف سے متفق ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں (ن) لیگ کی قیادت سے ہی پو چھا جا ئے ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو شش کرے تو چند ما ہ میں نہ صرف تا رکین وطن اپنے مما لک کو بھیجے جا سکتے ہیں بلکہ بے گھر مقا می افراد کو بھی اپنے گھروں میں لا بسا یا جاسکتا ہے ۔