او پی سی نے جدہ میں مقیم پاکستانی کی 4کروڑ روپے مالیت کی 441 کنا ل اراضی واگزار کروا لی

اتوار 29 جنوری 2017 15:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2017ء) اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی کوششوں سے سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو اس کی 4کروڑ روپے مالیت کی 441 کنال اراضی کا قبضہ واپس دلادیا گیا ہے، او پی سی کے قیام سے لے کر ابتک یہ سب سے بڑی اراضی ہے جس کو ناجائز قابضین سے خالی کرایا گیاہے ،کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایا کہ جدہ ،سعودی عرب میں مقیم اصغر علی نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ اس نے موضع ٹھٹھی انوک سنگھ ضلع حافظ آباد میں 441کنال 10مرلہ اراضی خریدی جس پر چند افراد نے نا جائز قبضہ کر لیا ہے اور اس کو اراضی خالی کرنے کے مطالبے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں،افضال بھٹی نے کہا کہ اس شکایت کو ڈسٹرکٹ اوورسیزپاکستانیز کمیٹی حافظ آباد کو ریفر کیا گیا جس کی مسلسل کا وشوں سے اصغر علی کو اس کی 441کنال اراضی کا قبضہ واپس دلا دیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ او پی سی سمندر پا ر پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے پوری تند ہی سے سرگرم ہے اور اوورسیز پاکستانی اپنی مشکلات کے ازالے کے لیے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :