صدر ٹرمپ کے احکامات کے بعد گوگل نے عملہ واپس بلا لیا

مسلمان ملکوں کے شہریوں پر عائد پابندیوں سے باصلاحیت افرادامریکا نہیں آسکیں گے،گوگل

اتوار 29 جنوری 2017 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2017ء) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے کہاہے کہ اس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی کے بعد اپنے اس تمام عملے کو واپس بلا لیا ہے جو بیرون ملک سفر پر ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گوگل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ اسے ایسے کسی بھی حکم یا اقدام پر تشویش ہے جس کی وجہ سے باصلاحیت افراد امریکہ نہ آسکیں۔ان نئی پابندیوں سے وہ ٹیکنالوجی کمپنیاں بہت متاثر ہوں گی جو خصوصی ’ایچ ون - بی‘ ویزے پر بیرون ملک سے ہنرمند افراد کو بلاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :