امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر اورجاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

امریکا اورجاپان کے درمیان تجارتی روابط ،سرمایہ کاری بڑھانے پراتفاق،وائٹ ہاؤس

اتوار 29 جنوری 2017 00:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جنوری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شینزوایبے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا او ر انہیں جاپان کی سکیورٹی کیلئے آہنی عزم کی یقین دہانی بھی کروائی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران ملک کی سکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجبکہ امریکا اور جاپان تجارتی روابط، سرمایہ کاری کوبڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

جاپانی وزیراعظم 10فروری کو ڈونلڈ ٹر مپ کی طرف سے دی گئی دعوت پر امریکہ آئیں گے اور واشنگٹن میں ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے درمیان بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔