پراسرار اڑن طشتری دکھائی دینے پر ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی لائیو براڈکاسٹنگ بند ہو گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 28 جنوری 2017 23:49

پراسرار اڑن طشتری دکھائی دینے پر ناسا نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن ..

خلائی مخلوق کے متلاشی ایک برطانوی شخص کو یقین ہے کہ اس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی نشریات کےدوران پراسرار اڑن طشتری کو دیکھا ہے۔
جون کراڈک کا تعلق وولورہامپٹن سےہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اڑن طشتری نظر آنے کےبعد ناسا نے براہ راست براڈکاسٹنگ روک دی جو کئی سیکنڈ تک بند رہی۔جون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے اس سے پہلے اس طرح کی چیز نہیں دیکھی تھی۔

(جاری ہے)

جون کا کہنا ہے کہ وہ کئی سالوں سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی براہ راست نشریات دیکھ رہاہے مگر ایسی چیز اسے پہلے کبھی نظر نہیں آئی۔جون نے بتایا کہ اڑن طشتری نظر آنے کے 35 سیکنڈ بعد تک نشریات بند رہیں۔جون کا کہنا تھا کہ اڑن طشتری پہلے چھوٹی تھی پھر بڑی ہوتی گئی اور 25 سیکنڈ تک نظر آتی رہی۔جون کا کہنا ہے کہ یہ خلائی مخلوق کی موجودگی کا ثبوت ہے۔