بیٹی کی تصاویر کی نقل میں ویسی ہی تصویر بنانے والے شخص کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد بیٹی سے کئی گنا بڑھ گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 28 جنوری 2017 23:49

بیٹی کی تصاویر کی نقل میں ویسی ہی تصویر بنانے والے شخص کے انسٹاگرام ..

بچوں کی تربیت کےحوالے سے تمام والدین کا اپنا ہی انداز ہوتا ہے۔ تمام ہی والدین اپنے بچوں کی بری عادات پر انہیں ڈانتے ہیں یا انہیں بُری عادات چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں لیکن کرس بر مارٹن نے تو اپنی بیٹی کی انسٹاگرام پر بے تحاشا سیلفیز پوسٹ کرنے کی عادت کا جواب ایک انوکھے انداز سے دیا۔ کرس نے اپنی بیٹی کی تمام سیلفیز کو کاپی کرتے ہوئے سیلفیز بنانا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

یعنی جس انداز یا کپڑوں میں بیٹی نے کوئی تصویر بنائی ہوئی تھی،کرس نے بھی اسی طرح کے انداز اور کپڑوں میں تصاویر بنانا شروع کر دیں۔
جلد ہی واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ کرس نے تصاویر اور فالورز میں اپنی بیٹی کو شرمندہ کر دیا ۔ اب کرس کے فالورز کی تعداد اس کی بیٹی کے فالورز کی تعداد سے کئی گنا زیادہ گئی ہے۔
کرس کی اپنی بیٹی کی نقل میں بنائی ہوئی تصاویر کو یہاں کلک کر کے دیکھا جا سکتا ہے۔