سعودی عرب سے حرمین شریفین کی حفاظت کے معاہدے کے پابند ہیں،خواجہ آصف

1982ء کے معاہدے کے تحت سعودی عرب میں پاکستان کی1000فوجی جوان تعینات ہیں، نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 28 جنوری 2017 23:40

سعودی عرب سے حرمین شریفین کی حفاظت کے معاہدے کے پابند ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے حرمین شریفین کی حفاظت کے معاہدے کے پابند ہیں،1982ء کے معاہدے کے تحت سعودی عرب میں پاکستان کی1000فوجی جوان تعینات ہیں۔ہفتے کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں قائم ہونے والی39ملکی فوجی اتحاد کا پاکستان ابھی تک پاکستان باقاعدہ حصہ نہیں بنا،سعودی عرب میں 1982ء کے معاہدے کے تحت سعودی عرب میں1000 فوجی جوان تعینات ہیں،سعودی عرب کے ساتھ حرمین شریفین کی حفاظت کے معاہدے کا پاکستان پابند ہے،سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی جنگی مقاصد کیلئے نہیں ہیں بلکہ سعودی سیکورٹی افواج کو تربیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشتگرد کے خاتمے اور آخری فتح تک جاری رہے گا،80 کی دہائی میں جہاد وقتال کی جو سوچ پروان چڑھائی گئی اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے،ٹی وی چینلز پر تشدد سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں،ٹی وی چینلز کو پُر تشدد سوچ کو پروان چڑھانے سے گریز کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریاستی پالیسی کے مذہبی منافرت کو پروان چڑھایا گیا۔

مذہبی منافرت کی سوچ کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے،کسی کے مذہب کے خلاف بات کرنا انتہائی اخلاقی پستی کی علامت ہے،نیشنل ایکشن پلان پر جتنا عمل درآمد ہونا تھا اتنا نہیں ہوا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہنگامہ شاہ محمود قریشی کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نعرے بازی کی جس کی وجہ سے ماحول خراب ہوا۔شاہ محمود قریشی کی تقریر ناقابل برداشت تھی۔دھرنے والوں کا مقصد ملک میں خون خرابا کرانا تھا۔تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور نہ کرنا بڑی غلطی تھی۔پی ٹی آئی نے لوگوں کی زکوٰة کا پیسہ بیرون ملک انویسٹ کیا۔زکوٰة کے پیسے کا3ملین مسقط اور فرانس میں خرچ کیا گیا۔پی ٹی آئی کے خلاف کیس کیا ہوا ہے وہ عدالت نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :