رینجرز کی کارروائی، جام گوٹھ سے لیاری گینگ وار کا اسلحے کا ذخیرہ برآمد

ہفتہ 28 جنوری 2017 23:06

رینجرز کی کارروائی، جام گوٹھ سے لیاری گینگ وار کا اسلحے کا ذخیرہ برآمد
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملیر کے علاقے جام گوٹھ میں خالی پلاٹ میں چھپایا گیا لیاری گینگ وار (سردار مٹھل گروپ) سے منسلک اسلحے کا ایک ذخیرہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحے میں ایک عدد 30 بور پستول، ایک عدد 22 بور پستول، ایک عدد 38 بور ریوالور، ایک آوان بم لانچر، ایک عدد ایس ایم جی بمعہ 4 عدد میگزین، ایک عدد 223 بور رائفل، ایک عدد گرنیڈ، مختلف اقسام کے 168 رائونڈز، 10 عدد آوان بم اور ایک عدد ٹیلی اسکوپ شامل ہیں۔

یہ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔ رینجرز اعلامیہ میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔kh/ads/asr 2240

متعلقہ عنوان :