لاہور سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 719 کو خرابی کے باعث اٹلی کے شہر میلان میں اتار لیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 22:38

لاہور سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 719 کو خرابی کے باعث اٹلی کے شہر میلان ..

میلان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) لاہور سے پیرس جانے والی پرواز پی کے 719 کو خرابی کے باعث اٹلی کے شہر میلان میں اتار لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے پیرس جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 719 میں دوران پرواز ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ پرواز کے دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد اسے فوری اٹلی کے شہر میلان میں اتار لیا گیا ہے۔ طیارے میں پیدا ہونے والی خرابی کے باعث مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :