مشاہد اللہ خان گورنر سندھ بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ،دورہ برطانیہ مختصر کر کے وطن واپس روانہ

ہفتہ 28 جنوری 2017 23:06

مشاہد اللہ خان گورنر سندھ بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ،دورہ برطانیہ مختصر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ گورنر سندھ بننے کی دوڑ میں سب سے آگے ہیں ،دورہ برطانیہ مختصر کر کے وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق و زیر اعظم نواز شریف نے سینیٹر مشاہد اللہ کو طلب کر لیا ہے اور ان کی آنے والے دنوں میںوزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ گورنر سندھ بننے کی دوڑ میں سب سے آگاہ ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر مملکت و چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کو گورنرسندھ بنائے جانے کی خبروں کی تردید کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :