فاروق ستار کرکٹ کھیلتے رنز لیتے ہوئے پچ پر منہ کے بل گر گئے

ہفتہ 28 جنوری 2017 23:06

فاروق ستار کرکٹ  کھیلتے رنز لیتے ہوئے پچ پر منہ کے بل گر گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کرکٹ کھیلتے ہوئے رنز لیتے ہوئے پچ پر منہ کے بل گر گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا،میچ کے دوران فاروق ستار نے بیٹنگ کرتے ہوئے شارٹ لگائی،بال کو فیلڈر نے جلد تھام کر فاروق ستار کو رن آؤٹ کرنے کیلئے تھرو پھینکی اور فاروق ستار نے رن آؤٹ ہونے سے بچنے کیلئے تیز دوڑ لگائی اور رنز مکمل کرتے ہوئے پچ پر منہ کے بل گرگئے۔

فاروق ستار کو معمولی چوٹ آئی مگر رن آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے فاروق ستار کو زمین سے اُٹھنے میں مدد کی۔زخمی ہونے کے باوجود فاروق ستار کریز پر موجود رہے اور بیٹنگ مکمل کی۔

متعلقہ عنوان :