Live Updates

پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے والا میں ہوں‘ کریڈٹ پیپلزپارٹی لے رہی ہے جو سراسر غلط ہے‘ عمران خان دھرنے سے پہلے کوئی اور باتیں کرتا تھا اور میری ناراضگی پر اپنا بیان بد ل لیتے تھا ،معروف پاکستانی سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 28 جنوری 2017 23:01

پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے والا میں ہوں‘ کریڈٹ پیپلزپارٹی لے رہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) معروف پاکستانی سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو بچانے والا میں ہوں لیکن اس بات کا کریڈٹ پیپلزپارٹی لے رہی ہے جو سراسر غلط ہے‘ عمران خان دھرنے سے پہلے کوئی اور باتیں کرتا تھا اور میری ناراضگی پر اپنا بیان بد ل لیتے تھا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کے دورا ن پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی کارکنان اور حکمران اراکین کے درمیان ہونیوالی ہنگامہ آرائی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو ہوا قابل افسوس ہو ا ہے۔

دونوں پارٹیوں میں سے کسی نے بھی پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال نہیں رکھا جبکہ ہنگامے میں ملوث رہنماوں کیخلاف تحقیقات کی جانی چاہیے اور ہر قیمت پر انہیں سزا ملنی چاہیے۔ آخر انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے سے پہلے کوئی اور باتیں کرتا تھا اور میری ناراضگی پر اپنا بیان بد لیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات