نوازشر یف کو عہدے سے ہٹانے سے جمہو ریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا ‘نیا وزیر اعظم آجائیگا ‘ اعتزاز احسن

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے ججز اوروزیر اعظم نواز شریف بہت سوفٹ جا رہے ہیں‘عدالت کے پاس اس وقت جتنے ثبوت آچکے ہیں ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے‘ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں ایک اور ریلی نکالے گی‘ سینیٹ میںقائد حزب اختلاف کا ٹی وی انٹر ویو

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:59

نوازشر یف کو عہدے سے ہٹانے سے جمہو ریت کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا ‘نیا وزیر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میںقائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے ججز اوروزیر اعظم نواز شریف بہت سوفٹ جا رہے ہیں‘عدالت کے پاس اس وقت جتنے ثبوت آچکے ہیں ہیں وہ اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے پاناما کیس کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے وہ عوام کی عدالت میں اس کیس کو ہار چکے ہیںمک مکا والی سیاست کا وقت گزر چکا جس سے ملک کو بہت نقصان بھی پہنچا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس کیس میں پھنس چکے ہیںشریف خاندان نے تسلیم کرلیا ہے کہ لندن کے فلیٹس ان کے اپنے ہیں ،یہ بات الگ ہے کہ وہ مریم نواز کے ہیں یا حسین نواز کے،مریم نواز اس کیس میں صرف ڈسٹریکشن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس پاناما کیس کے حوالے سے کافی مواد آچکا ہے اس وقت عدالت فیصلہ کر سکتی ہے،اسے کوئی دقت یا تنگی نہیں اپنافیصلہ سنانے میں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عدالت نے قطری خط جیسے ثبوتوں کوماننا شروع کردیا تو عوام اور ہم سب منی لانڈرنگ کرنے میں آزاد ہوں گے۔احتساب ایکٹ 1997میں نواز شریف نے خود بنایا تھااور اب ان کی اپنی اربوں روپے کی چوری پکڑی گئی ۔انہوں نے اپنی بیرون ملک جائیدادیں قبول کرلی ہیں اوران کے قانونی ثبوت بھی جمع نہیں کروا سکے۔اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو اس سے جمہوریت کو کوئی بھی نقصان نہیں ہوگااسمبلیاں ویسے ہی چلتی رہیں گی اور نواز شریف کوئی نیا وزیر اعظم بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں ایک اور ریلی نکالے گی۔