وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن

کی بورڈ میٹنگ ایک ورکر کے بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے لئے 3.2ملین روپے کی منظوری دی گئی

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:52

وزیراعلیٰ سندھ  کی زیر صدارت سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (SESSI)کی بورڈ میٹنگ کی صدارت کی اور ایک ورکر کے بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے لئے 3.2ملین روپے کی منظوری دی تاکہ ورکر کو بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیسی ورکرز کو میڈیکل اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے لہذا موٹر انڈسٹری (ہینو پاک) کے ایک ورکر کی بون میرو ٹرانسپلانٹیشن کے علاج کی درخواست کی منظوری پہلے دینی چاہیے۔

صوبائی مشیر سعید غنی نے ہینو پاک کے ایک ورکر محمد یوسف کی درخواست دکھاتے ہوئے کہا کہ اسکے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے اخراجات پر 3.2ملین روپوں کی لاگت آئیگی اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے سیسی کو ہدایت کی کہ وہ انسانی بنیادوں پر اسے 50,000ماہانہ ادا کرے ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری لیبر رشید سولنگی نے بورڈ میں ا یک اور آئٹم پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیسی لانڈھی میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنا چاہتا ہے اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے مگر صرف کالج قائم کرنا ہی کافی نہیں بلکہ سیسی کو پہلے کالج کے قیام کے حوالے سے تقرریوں ، ایڈمیشن پالیسی ، الحاق ، اور اس طرح کی دیگر چیزوں کو پہلے مکمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے محکمہ لیبر کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ صحت کے ساتھ مشاورت کر کے اس آئٹم کو اگلے اجلاس میں دوبارہ پیش کرے ۔ ایک اور آئٹم اپر ویج لمٹ کو موڈیفائی اور جائزے کے لئے اجلاس میں صوبائی مشیر سعید غنی نے پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپر ویج لمٹ 10,000روپے ماہانہ پی ایس ایس آرڈیننس 1965میں درج ہے اور اس میں آخری ترمیم 2008میں کی گئی تھی اور اس وقت کم سے کم اجرت 6000ماہانہ تھی انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر ہنرمند اور نوجوان ورکروں کی کم از کم اجرت میں وقتاً فوقتاً ترمیم ہوتی رہی ہے اور اب یہ 14000ماہانہ ہے جبکہ اپر ویج لمٹ میںاب تک کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے بورڈ پر زور دیا کہ اپر ویج لمٹ کا بھی جائزہ لیا جائے بورڈ نے اس تجویز کی منظوری دے دی۔ بورڈ نے سیسی کے نئے تشکیل دیئے گئے پروکیورمنٹ ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بھی بحث کی گئی اور اسکی منظور ی دی گئی مگر محکمہ لیبر سے کہا گیا کہ وہ اسکی سندھ پروکیورمنٹ اتھارٹی سے بھی منظوری لے۔ اجلاس میں چنددیگر امور پر بھی غور کیا گیا مثلاً جس میں چند اسامیوں کی تشکیل، سندھ حکومت کے ملازموں کے برابر تنخواہوں میں اضافہ سمیت دیگر آئٹم پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری انڈسٹریز رحیم سومرو، کمشنر سیسی (SESSI)فاروق لغاری ، وائس کمشنر سیسی آصف میمن ، شاہجہاں شیخ ، عاشق حسین ، مشتاق قریشی ، عبد النبی کھوسو ، ممتاز شیخ اور دیگر بور ڈ کے میمبروں نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :