سب کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں،میئر کراچی وسیم اختر

جادو کی چھڑی ہمارے پاس نہیں ہے لیکن مسائل کو حل کرنے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں، چندماہ کا عر صہ کئی برسوں کی گند کو سمیٹنے کے لئے کا فی نہیں ہے

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:52

سب کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں،میئر کراچی وسیم اختر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وسائل محدود جذبے لا محدود کے عزم کے تحت کراچی کی عوام کو ریلیف دینے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔آج کے کراچی اور پچھلے 5ماہ کے کراچی میں بڑا واضح فرق ہے جسے محسوس کرنے کی ضرورت ہے جادو کی چھڑی ہمارے پاس نہیں ہے لیکن مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتے ہیںکیونکہ موجودہ بلدیاتی نمائندے عوام کی تکالیف کو زیادہ سمجھتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں ۔

ہم سب کے لئے کام کرنا چاہتے ہیںاور سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہم اس کے شہری ہیںاس کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ہم محدود وسائل سے نہیں گھبراتے ہم محدود وسائل میں بھی کام کرکے دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیر رضاکی جانب سے بلدیہ کورنگی کی چار ماہ (ستمبر تادسمبر)کارکردگی پر مشتمل رپورٹ ان کو پیش کرنے کے موقع پر کیا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ چندماہ کا عر صہ کئی برسوں کی گند کو سمیٹنے کے لئے کا فی نہیں ہے لیکن اگر اس سوووینئر کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہو گا کہ کس طرح سے عوامی خدمت کے کاموں کو انجام دیا گیا ہے ۔عید قر باں ،محرم الحرام ،ربیع الاول کے اہم مذہبی مواقعوں پر جس طرح سے کاموں کو انجام دیا گیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اس سووینئر میں صرف لفظی سے کام نہیں لیا گیا ہے بلکہ ان تمام جگہوں کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں جہاں جہاں روڈ کارپیٹنگ ،پیچ ورک ،سی سی فلورنگ کے کاموں کو انجام دیا گیا ہے اوربلا تفریق تمام یو سیز میں اسٹریٹ لائٹوںکی تنصیب بھی اس بات کاثبوت ہے کہ ہم بلا تفریق رنگ و نسل کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔

جبکہ 400پیور بلاک گلیوں کے کاموں کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے چاہ ماہ کے مختصر عرصے میں جو کام کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔انہوں نے اس موقع چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیر رضا اور ان کی ٹیم کو سراہا جنہوں نے چار ماہ کے دوران عوام کی خدمت کے حوالے سے کوئی کسر نہیں اٹھارکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :