وزیراعلیٰ شہباز شریف سے پاکستان میں افغانستان کے سفیرحضرت عمرزخیلوال کی ملاقات

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:38

وزیراعلیٰ شہباز شریف سے پاکستان میں افغانستان کے سفیرحضرت عمرزخیلوال ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان میں افغانستان کے سفیر حضرت عمرزخیلوال نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان تاریخی برادرانہ رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنا ہونگے۔انہوںنے کہا کہ امن کے سفر پر پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ خطے کی پائیدار ترقی کیلئے امن کا قیام ضروری ہے۔ افغانستان میں امن اتنا ہی عزیز ہے جتنا کہ پاکستان میں۔ انہوںنے کہا کہ دونوں ملکوں کو تجارتی، معاشی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہیں۔