وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدار ت اجلاس، غیررجسٹرڈ سٹنٹ کے معاملے بارے انکوائری رپورٹ پیش
وزیراعلیٰ کا واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، ہسپتالوں کے مکمل آڈٹ کا حکم ، غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے حوالے سے موجود مافیا کا گٹھ جوڑ توڑیں گے،شہبازشریف مریضوں کو رجسٹرڈ سٹنٹ لگانے پرملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کو شاباش
ہفتہ 28 جنوری 2017 22:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر ملتان اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رجسٹرڈ سٹنٹ خرید کر مریضوں کو لگائے جاسکتے ہیں تو پھر بعض ہسپتالوں میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ استعمال کرنے کی کیا وجہ ہے۔
انہو ںنے کہا کہ بعض ہسپتالوں میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کی خریداری اور استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔ بنیادی معاملات کو حل کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی استعدادکار بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرنا ہے اور اس ضمن میں فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے وسائل عام آدمی کے بہترین علاج معالجے کیلئے فراہم کئے ہیں اوران وسائل کی پائی پائی عام آدمی تک اسی وقت پہنچ سکتی ہے جب ایک موثر مانیٹرنگ کا نظام بھی تمام امور کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لے۔ انہو ںنے کہا کہ غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے حوالے سے موجود مافیا کا گٹھ جوڑ توڑیں گے۔موثر مانیٹرنگ نظام کے ہوتے ہوئے کوئی مافیا پنپ نہیں سکتا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سٹنٹ کے حوالے سے یکساں پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو صرف رجسٹرڈ سٹنٹ ہی لگنا چاہیئے۔ میو ہسپتال اور جناح ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈز میں سٹنٹ اور ڈسپوزایبل کی فراہمی کیلئے فارمیسیاں کھولی جائیں۔ انہو ںنے کہا کہ محکمہ صحت ایسا موثر میکانزم مرتب کرے جس سے معاملات پہلے سے علم میں آئیں۔ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے اجلاس کو بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے بعض ہسپتالوں میں سٹنٹ کی خریداری کا جائزہ لیا اور تمام ریکارڈ کا آڈٹ کیا۔ انہو ںنے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سامنے آنے والے حقائق سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.