پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیر اہتمام فاٹا کے مستقبل کے تعین بارے پارلیمنٹرینز ،قومی مشران کا جرگہ 30 جنوری کوہوگا

ہفتہ 28 جنوری 2017 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) فاٹا کے مستقبل کے تعین کے حوالے سے پشتونخوا میپ فاٹا کے منتخب پارلیمنٹرینز اور فاٹا کے قومی مشران کے زیراہتمام 30 جنوری کو اسلام آباد ہوٹل میںنمائندہ جرگے کا انعقاد کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق جرگے میں فاٹا کے عوام کی مرضی واتفاق سے فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے ہونگے، جرگے کی تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اس تاریخی جرگہ میں فاٹا کے تمام علاقوں کے عوام کی منتخب نمائندے، جرگہ ممبران اور قومی مشران اور نمائندہ شخصیات ، سیاسی پارٹیوں کے قائدین شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :