ڈیرہ مرادجمالی:پولیس موبائل پرفائرنگ،انسپکٹرسمیت2اہلکارجاں بحق،ایک زخمی ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 جنوری 2017 20:46

ڈیرہ مرادجمالی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری2017ء) : ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح عناصرنے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی،جس کے نتیجہ میں اانسپکٹرسمیت2اہلکارجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی میں محلہ دھرپالی میں مسلح عناصر کی فائرنگ سے پولیس انسپکٹرسمیت 2پولیس اہلکارجاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔جاں بحق انسپکٹرہدایت اللہ انچارج سی آئی اے جعفرآبادتعینات تھے۔پولیس موبائل پرفائرنگ واپڈاہاؤس کے قریب کی گئی۔حملے میں جاں بحق اور زخمی پولیس اہلکارکوہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے واقعے سے متعلق قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :