فیملی فزیشن کے کردار سے حکومت پر بوجھ کم ہوسکتا ہے‘ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:56

فیملی فزیشن کے کردار سے حکومت پر بوجھ کم ہوسکتا ہے‘ گورنر پنجاب رفیق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) گورنرپنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ فیملی فزیشن کے کردار سے حکومت پر بوجھ کم ہوسکتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کے بجٹ میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے انہوںنے کہاکہ ایمرجنسی میں مریض کو توجہ نہ ملنے پررد عمل قدرتی امر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز 27 ویں انٹرنیشنل فیملی کان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق ، لارڈ مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ، فیملی فزیشن کے سربراہ ڈاکٹر طارق میاں ،ڈاکٹر سعید حمد،ڈاکٹر احمد نو ید بھٹی ،ڈاکٹر طا ہر چو دھر ی ،ڈاکٹر ادریس بھٹی ، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اجمل ، پی آئی سی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیات ملک ، پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کے ا یم ڈی ڈاکٹر سہیل ثقلین ، پی ایم اے کے سربراہ پروفیسر اشرف نظامی ، سی پی ایس پی کے پروفیسر خالد مسعود گوندل سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

کہ سیاست ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہونی چاہئے نہ کہ قومی ایجنڈنے کوروکنے کیلئے ، پاکستان ہر ایک جماعت کا ہے کردار کشی کی بجائے ملکی بہتری کے لئے کام کیا جائے تو اسکے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ڈاکٹرز قوم اور ملک کی خدمت کواپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ فیملی فزیشن کے کردار سے حکومت پر بوجھ کم ہوسکتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کے بجٹ میں بھی کمی لائی جاسکتی ہے انہوںنے کہاکہ ایمرجنسی میں مریض کو توجہ نہ ملنے پررد عمل قدرتی امر ہے ، انہوں نے کہاکہ رات کو بعض چینلز کو دیکھ کر سوئیںتو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پاکستان کو تالے لگ گئے ہوں ۔

میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے مگر بعض چینلز مایوسی پھیلاتے ہیں ڈاکٹر ز کواخلاقی مدد فراہم کی جانی چاہئے منفی پروپیگنڈے کی بجائے مثبت چیزوں کو اجاگر کیا جائے فیملی فزیشنز کا کردار بہت اہم ہے معاشرے سے عطائیت کے خاتمے کے لئے میڈیا ، ڈاکٹرز ، سیاست دان اور تعلیم یافتہ افراد اپنا کردا رادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ امراض کا خاتمہ اسلئے نہیں ہورہا کہ معاشرے میں شعور کی کمی ہے انہوں نے کہاکہ عطائی دندان ساز ، حجام ، انجیکشن سرنجز سمیت دیگر عوامل ہیپاٹائٹس سی اور دیگر امراض پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ محکمہ صحت میں بہت مسائل ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ مسائل کم ہو رہے ہیں ۔

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈاکٹرز کی اپنے علاقوں میں ایک مقام اور عزت ہے اور اگر انکی عزت پر کوئی آنچ آتی ہے تو اس سے ملک اور قوم کا نقصان ہوتاہے پاکستان کے ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈکس انتہای قابل احترام ہیں جنہوں نے ملک وقوم کی بے پناہ خدمت کی ہے انہوں نے کہاکہ جب کام ہوگا تو غلطیاں بھی ہونگی البتہ میں اپنی ڈاکٹرز کمیونٹی اور پروفیسرز کے ساتھ ہوں ۔

میڈیا کی بعض خبریں درست بھی ہوتی ہیں ۔فیملی فزیشن کے سربراہ ڈاکٹر طارق میاں نے کہاکہ فیملی فزیشن ایک فیملی کی طرح ہیں حکومت کو انہیں درپیش مسائل حل کرنے چاہئیں علاہ ازیں فیملی میڈیسن کالج کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹرز کی بہتری کے لئے بھرپور کردار اد کر رہی ہے ۔ فیملی کون کانفرنس آج بھی جاری رہے گی اور اختتامی تقریب گالا ڈنر کے ساتھ ہوگی جس میں ڈاکٹرز کی فیملز شرکت کریں گی ۔