کوئٹہ,سخت سردی میں گیس پریشرکم کرنے کے پر جی ایم گیس اوردیگرحکام کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر,جمعیت علماء اسلام کاخیرمقدم

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولانامحمدسلیم،حاجی نورگل خلجی،مولانابشیراحمد،حاجی محمدحنیف لہڑی اورمفتی عبدالغفورمدنی نے کہاہے کہ پنجاب میں مستردہونے والے گیس میٹرکوبلوچستان میں نصب کرنے اورسخت سردی میں گیس پریشرکم کرنے کے کے حوالے سے جی ایم گیس اوردیگرحکام کے خلاف جمعیت حلقہ20شالدرہ کے امیرعبدالرحمن بڑیچ کی جانب سے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکرنے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ مستردشدہ میٹروں کویہاں نصب زبردستی نصب کرنے اورگیس پریشر میں کمی کے خلاف عبدالرحمن بڑیچ کی کاوششیںقابل ستائش ہیں انہوں نے عوامی مفادکی خاطرقابل ستائش اقدام اتھایاہے جس پرانہیں داددیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مستردہونے والے میٹروں کوکوئٹہ میں نصب کرناعوام کے ساتھ سنگین زیادتی ہے عدالتی حکم کے باجودزبردستی اورانتظامیہ کے زورپرپرانے میٹروکونکال کرنئے میٹرنصب کرناعدالتی فیصلے کی خلاف ورزی اورقابل مذمت ہے حکومت اس مسئلہ پرکرداراداکرے ۔

(جاری ہے)

درین اثناء مولاناولی محمدترابی اوریونس مسیح نے کرسچن کالونی سمنگلی روڈ میں مسیحی برادری کی سرکردہ رہنماپروینپیٹراوران کے بیٹوںسے ملاقات کی اورانہیں جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کی دعوت دی جنہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہاکہ وہ گزشتہ پندرہ ماہ سے سوچ رہے تھے کہ کس سیاسی پارٹی میں جمعیت اختیارکریں تاہم جمعیت میں جوق درجوق شمولیتوں سے وہ متاثرہوکرانہوں نے بھی زہنی طورپرجمعیت میں شمولیت کافیصلہ کیاہے انہوں نے مولاناترابی کاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے ان کے گھرجاکرباضاطہ طورپرشمولیت کی دعوت دی اوران کی حوصلہ افزائی کی،مولاناترابی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت کسی ایک قوم،مذہب اورنسل سے تعلق رکھنے والی جماعت نہیں بلکہ جمعیت تمام پاکستانی عوام کی مشترکہ جماعت ہے جس میں ہرنسل،مذہب اورقوم کے لوگ شامل ہیںاسلام میں مسلمانوں اوراقلیتوںکے حقوق مساوی ہیںاگرپاکستان میں اسلامی نظام نفاذہواتوتمام اقلیتوں کومساوی حقوق فراہم کیاجائے گااوران کے لئے اقلیت لفظ کے استعمال پرپابندی عائدکریں گے،اس موقع پرانہوں نے کہاکہ جلدایک بڑے جلسے میں وہ جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گی

متعلقہ عنوان :