عمران خاں کل ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:51

عمران خاں کل ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرینگے
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) تحریک انصاف پاکستان کے چیئرمین عمران خاں کل 29جنوری کو بعد دوپہر 2بجے ظفر علی سٹیڈیم ساہیوال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرینگے تحریک انصاف ضلع ساہیوال کی انتظامیہ نے جلسہ گاہ میں 12ہزار رکرسیاں لگانے کا دعوی کیا تھا لیکن 6ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور سٹیج بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جلسہ گاہ میں داخلہ کے لیے سٹیڈیم کی دیوار توڑ کر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں تحریک انصاف کے ترجمان عمر اسحاق کے مطابق جلسہ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :