وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدار ت اجلاس، غیررجسٹرڈ سٹنٹ کے معاملے کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش
وزیراعلیٰ کا غیر رجسٹرڈ سٹنٹ خریدنے اور مریضوں کو لگانے کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے حوالے سے محکمے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا نہیں کیں ہسپتالوں کے مکمل آڈٹ کا حکم ، غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے حوالے سے موجود مافیا کا گٹھ جوڑ توڑیں گی:شہبازشریف
ہفتہ 28 جنوری 2017 21:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر ملتان اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رجسٹرڈ سٹنٹ خرید کر مریضوں کو لگائے جاسکتے ہیں تو پھر بعض ہسپتالوں میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ استعمال کرنے کی کیا وجہ ہی انہو ںنے کہا کہ بعض ہسپتالوں میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کی خریداری اور استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔
بنیادی معاملات کو حل کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی استعدادکار بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرنا ہے اور اس ضمن میں فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے وسائل عام آدمی کے بہترین علاج معالجے کیلئے فراہم کئے ہیں اوران وسائل کی پائی پائی عام آدمی تک اسی وقت پہنچ سکتی ہے جب ایک موثر مانیٹرنگ کا نظام بھی تمام امور کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لے۔ انہو ںنے کہا کہ غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے حوالے سے موجود مافیا کا گٹھ جوڑ توڑیں گے۔موثر مانیٹرنگ نظام کے ہوتے ہوئے کوئی مافیا پنپ نہیں سکتا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سٹنٹ کے حوالے سے یکساں پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو صرف رجسٹرڈ سٹنٹ ہی لگنا چاہیئے۔میو ہسپتال اور جناح ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈز میں سٹنٹ اور ڈسپوزایبل کی فراہمی کیلئے فارمیسیاں کھولی جائیں۔ انہو ںنے کہا کہ محکمہ صحت ایسا موثر میکانزم مرتب کرے جس سے معاملات پہلے سے علم میں آئیں۔ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے اجلاس کو بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے بعض ہسپتالوں میں سٹنٹ کی خریداری کا جائزہ لیا اور تمام ریکارڈ کا آڈٹ کیا۔ انہو ںنے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سامنے آنے والے حقائق سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.