مو سرکاری قرضوں کی پروفائل میں بہت بہتری آئی ، عالمی کریڈٹ رینگ ایجنسیوں نے بھی تسلیم کیا ہے ،اسحاق ڈار

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:38

مو  سرکاری قرضوں کی پروفائل میں بہت بہتری آئی ، عالمی کریڈٹ رینگ ایجنسیوں ..
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں سرکاری قرضوں کی پروفائل میں بہت بہتری آئی ہے جس کو عالمی کریڈٹ رینگ ایجنسیوں نے بھی تسلیم کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ نے ہفتے کو ڈیٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ نے وزیر خزانہ کو ڈیٹ مینجمنٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ڈیٹ پالیسی کو آرڈنیشن آفس میں اصلاحات لائی گئی ہیں اس حوالے سے ڈیٹ مینجمنٹ میں شفافیت کو برقرار رکھنے اور کام کی بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پبلک ڈیٹ کے پروفائل میں بہتری آئی ہے جس کو عالمی کریڈٹ رینٹنگ ایجنسیوں نے تسلیم کیا ہے اور اس وجہ سے پاکستان کی ریٹنگ ایجنسی کو بھی بہتر کیا گیا ہے انہوں نے ڈیٹ پالیسی کو آرڈنیشن آفس کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈیٹ مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے عالمی قوانین پر کیا جائے انہوں نے فنانس ڈویژن اکنامک افیئر ڈویژن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ڈیٹ مینجمنٹ میں کام کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :