تنویر زمانی نے بلاول کے مقابلے میں اپنے بیٹے سجاول بھٹو‌کو الیکشن لڑانے کا اعلان کر دیا

ایان علی زرداری ہاوس نہیں بلاول ہاوس جاتی رہی ہے اس لیے آصف زرداری کیساتھ سپر ماڈل کے نام کو نہ جوڑا جائے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 20:25

تنویر زمانی نے بلاول کے مقابلے میں اپنے بیٹے سجاول بھٹو‌کو الیکشن ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) تنویر زمانی نے بلاول کے مقابلے میں اپنے بیٹے سجاول بھٹو‌کو الیکشن لڑانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرے دوران بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب اس حوالے سے آصف زرداری کے قریب رہنے والی تنویر زمانی نے اعلان کیا ہے کہ اگر بلاول الیکشن لڑیں گے تو وہ ان کے مقابلے میں اپنے صاحبزادے سجاول بھٹو کو کھڑا کریں گی۔ وہ بلاول کے مقابلے میں اصلی بھٹو کو انتخابی میدان میں اتاریں گی۔ تنویر زمانی کا مزید کہنا ہے کہ ایان علی زرداری ہاوس نہیں بلاول ہاوس جاتی رہی ہے اس لیے آصف زرداری کیساتھ سپر ماڈل کے نام کو نہ جوڑا جائے۔

متعلقہ عنوان :