ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاحکم،گھروں میں فراہم کیے جانیوالے پینے کے پانی کے ٹیسٹ کروانے کاحکم

واساٹیوب ویلوں اورمتعلقہ علاقہ میں صارفین کے گھروں سے نمونے لے کرلیبارٹری تجزیہ کروائے،صاف پانی انسانی صحت کیلئےناگزیر ہے،ناقص پانی کی صورت میں علاقہ مکینوں،حکام کومطلع کیا جائیگا۔ڈی جی نورالامین مینگل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 28 جنوری 2017 20:24

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاحکم،گھروں میں فراہم کیے جانیوالے پینے کے پانی کے ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری2017ء) : ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورا لامیں مینگل نے تمام شہروں میں فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی ہدایت کی ہے کہ واسا اور دیگر سرکاری ذرائع سے فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کے سیمپل لے کر لیبارٹری تجزیے کے لیے بجھوائے جائیں۔کسی بھی علاقے میں پانی کے ناقص ہونے کی صورت میں علاقہ مکینوں اور متعلقہ حکام کو مطلع کیا جائے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی اتھارٹی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ویژن کے مطابق عوام تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب صاف پانی کمپنی تشکیل دی چکی ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی صاف پانی کمپنی کے ساتھ مل کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی تکمیل کے لیے کام کر تی رہے گی ۔صاف پانی انسانی صحت کے لیے ناگزیر ہے،کسی بھی علاقے میں ناقص پانی ہونے کی صورت میں علاقہ مکینوں اور متعلقہ حکام کو مطلع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی پوری متحرک ہے اور صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری ہے ۔اس سلسلے میں نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے گورمے فوڈزکوٹ لکھپت کا دورہ کر تے ہوئے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی توثیق کی اور اشیاء کی تیاری کی اجازت دے دی ۔

باگڑیاں میں طیب ٹاؤن میں واقع جاوید بیکری کو کیڑوں کی روک تھام کے ناقص انتظامات،ناقص جسمانی صورتحال،پاؤں کی سطح پر اشیاء خورونوش کو رکھنے اور روشنی کی کمی کے باعث 3000 روپے جرمانہ عائد کیا۔نیا پُل تاجپورہ میں مندرجہ ذیل دکانوں میں احکامات جاری کیے ،بسم اللہ پان شاپ،داتا نان شاپ،داتا پان شاپ،حسین پان شاپ،نیو پاک سویٹس اینڈ بیکرزاور اشیاء کو ڈھانپنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

فارماجین واٹر شاپ پاکستان منٹ کو دوبارہ چیک کیا او ر ایگزاسٹ فین کی تنصیب،ہاتھ دھونے کیلئے بیسن اورروشنی کو جذب نہ کرنے والی پینٹ اور روشنی کا معیار کی ہدایات پر عمل درآمد کی تصدیق کی۔ڈیفنس روڈ بھوبھتیاں چوک میں واقع پریمئیر ڈیریزکا دورہ کیا ،رات کے وقت لیے گئے نمونہ جات کو آئس باکس کی عدم دستیابی اور درست طریقے سے نہ رکھنے کی بنا پر ضائع کر دیا گیا ،کافی اور پستہ آئس کریم کے نمونہ جات کو دوبارہ حاصل کیا گیا اور لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :