شاہ محمود قریشی کی عابد شیر علی اور دیگر وفاقی وزراکے بیانات پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو شکایات

خورشید شاہ کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلی فون، شاہ محمود کے خدشات دور کرنے کی اپیل

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:13

شاہ محمود قریشی کی عابد شیر علی اور دیگر وفاقی وزراکے بیانات پر اپوزیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عابد شیر علی اور دیگر وفاقی وزراکے بیانات پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو شکایات کر دی جس کے بعد خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلی فون کر کے شاہ محمود کے خدشات دور کرنے کی اپیل کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزراء کے بیانات کے رد عمل میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور دیگر وفاقی وزراء کے بیانات پر خورشید شاہ سے شکایت کی ، جس کے بعد خورشید شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اپیل کی کہ آپ وفاقی وزراء کو فون کر کے متنازع بیانات دینے سے روکیں اور شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کر کے ان کے خدشات دور کریں ، انہوں نے کہا کہ وزراء کا رویہی رہا تو اجلاسوں اور مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، اسپیکر قومی اسمبلی نے خورشید شاہ کو اپوزیشن کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانے کراتے ہوئے سید خورشید شاہ کو پیر کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میری ٹانگ میں فریکچر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شاہد میں اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کر سکوں ۔