مردان پولیس کیخلاف خواجہ سرائوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور قانونی تحفظ کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:06

مردان پولیس کیخلاف خواجہ سرائوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) مردان پولیس کیخلاف خواجہ سرائوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور قانونی تحفظ کا مطالبہ کردیا پشاور پریس کلب کے سامنے خواجہ سرائو نے مردان پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔جس میں مردان سمیت پشاور کے خواجہ سراء بھی شامل تھے۔خواجہ سرائوں نے دھرنے میں پلے کارڈز بھی اٹھائے تھے جس پر پولیس کیخلاف نعرے بھی درج تھے۔

(جاری ہے)

اور پولیس کیخلاف نعرہ بازی بھی کی۔دھرنا میں شریک خواجہ سراء ایسوسی ایشن کی صوبائی صدر فرزانہ کا کہنا تھا کہ مردان میں پولیس کی خواجہ سرائوں پر تشدد اور ان کو گھروں سے بے دخل کرنے اورگھروں کو تالے لگانے کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراء بھی پاکستان کے شہری ہیں ،ان کو بھی پاکستان میں رہنے کا پورا حق ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خواجہ سرائوکو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :