عمان میں قید پاکستانیوں کے لواحقین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) عمان میں قید پاکستانیوں کے لواحقین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حکومت سے عمان میں قید بے گناہ پاکستا نیوں کی رہائی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔اومان میں قید 700 پاکستانیوں کے لواحقین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے قید پاکستانیوں کی رہائی کے حق میں نعروں سے درج پلے کارڈ اٹھائے تھے اور ان کی رہائی کیلئے نعرہ بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے مزدوری کیلئے گئے تھے اور عمان کی حکومت نے وہا ں پر ان کو گرفتار کر کے چھ سال سے قید میں رکھے ہیں۔مظاہرین نے وزیر اعظم اور وزیرداخلہ سے اپیل کی کہ عمان میں پاکستانی قیدیوں کیلئے عمان کی حکومت سے بات چیت کریں اور ان کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :