آصف علی ز رداری کا نجمی عالم کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس

ہفتہ 28 جنوری 2017 21:00

آصف علی ز رداری کا نجمی عالم کی والدہ کے انتقال پراظہارافسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے کراچی ڈویژن کے سابق صدر نجمی عالم کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحومہ پی ایس ایف کراچی کے صدر شہید نجیب احمد کی بھی والدہ تھیں۔ آصف علی زرداری نے نجمی عالم سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔