Live Updates

پشاور میں منعقدہ تقریب میں عمران خان کے شاہد آفریدی پر طنزیہ جملوں کے وار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 جنوری 2017 20:02

پشاور میں منعقدہ تقریب میں عمران خان کے شاہد آفریدی پر طنزیہ جملوں ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جنوری 2017ء) پشاور میں منعقدہ تقریب میں عمران خان نے شاہد آفریدی پر طنزیہ جملوں کے وار سے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے حکام کی جانب سے پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، شاہد آفریدی اور سی ایم کے پی کے پرویز خٹک نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے شاہد آفریدی پر طنز کے وار کر دیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ورزش کی عادت ڈالنی چاہیے۔ ورزش سے انسان بوڑھا نہیں ہوتا۔ اس کی سب سے بڑی مثال ان کے سامنے موجود شاہد آفریدی ہیں۔ عمران خان کے اس طنز پر ہال شرکا کے قہقوں اور تالیوں سے گونج اٹھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات