سال 2017ء میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت تقریباً 52 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کے صحافیوں کے سوالوں کے جواب

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:55

سال 2017ء میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت تقریباً 52 ڈالر فی بیرل رہنے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ سال 2017ء میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت تقریباً 52 ڈالر فی بیرل رہنے کی توقع ہے جبکہ 2016ء میں 41 ڈالر تھی، اس تناسب سے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا بلکہ اس اضافے کو روکے رکھا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں مرکزی بینک میں مانیٹری پالیسی کے اعلان کے موقع پر پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہی۔

اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ درآمدات کو مثبت نگاہ سے دیکھا جائے اس سے معاشی سرگرمیاں بہتر ہوں گی، ملک میں درآمدات میں اضافہ ہوا ہے لیکن کیپٹل گڈز مشینری اور پاور مشینری کی درآمد سے ان کا استعمال بڑھنے کے مثبت ثمرات کے نتیجے میں درآمدات میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا، ایکسپورٹرز کو دیئے گئے 180 ارب روپے کے ایکسپورٹ پیکج کے بھی مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

انڈسٹریل، آٹو اور کنزیومر کریڈٹ سیکٹر میں بینکوں سے قرضے لینے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، پرائیویٹ سیکٹر سرمایہ کاری کررہا ہے جبکہ زرعی شعبے میں بھی نشوونما بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارن کرنسی نوٹوں کی اسمگلنگ کی شکایات پر ہم نے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا ہے تاکہ اس کی روک تھام ہوسکے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ اچھا چل رہا ہے اور اسے بند نہیں کیا جائے گا۔

اشرف محمود وتھرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بھی درآمدات میں اضافہ جبکہ برآمدات میں کمی ہوئی ہے، نجی شعبی کے قرضوں میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 20.8 کھرب روپی ہے، کولیشن سپورٹ فنڈ نہ ملنے سے مشکلات میں کچھ اضافہ ہوا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ درآمدات میں2.1 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے کے لئے برآمدات بڑھانی ہو گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے واضع کیا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے کے حوالے سے معیشت کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایک اور سوال پر گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کہا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ڈالر ریٹ کی درمیان واضح فرق میں کمی کی لئے اقدامات کئی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :