مولا بخش چانڈیو کا نجمی عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:55

مولا بخش چانڈیو کا نجمی عالم کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے نجمی عالم سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرو جمیل کی کرے۔