اہلیان سیکٹر4 ائر پورٹ ہاوسنگ سوسائٹی کا پانی بجلی گیس ودیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پرانتظامیہ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) اہلیان سیکٹر4 ائر پورٹ ہاوسنگ سوسائٹی نے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ انتظامیہ کے خلاف کیا جس میں انہوں نے ائرپورٹ ہائوسنگ انتظامیہ کے خلاف پانی بجلی گیس ودیگر بنیادی سہولیات کی حل نہ کر نے اور عدم فراہمی پر کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بذریعہ مراسلہcmo164673 سیکرٹری ہاوسنگ سوسائٹی کو خط لکھ کر مسائل حل کر نے کا کہا جو پھر بھی نہ ہوئے اہلیان علاقہ نے کہا کہ ہمارے بنیادی مسائل پانی 8 دن بعد صرف 15 منٹ کے لئے کھلتا ہے اور ہر گھر کو ہفتے میں ایک دفعہ ٹینکر ڈلوانا پڑتا ہے گیس رات 12 بجے سے صبح5 بجے تک ملتی ہے جس وقت گیس کی ضرورت نہیں ہوتی گرمیں میں بجلی کی لو والٹج اور ٹرپنگ کی وجہ سے برقی آلات جل جاتے ہیں انتظامیہ ہر ماہ ہزار روپیہ وصول کرتی ہے نو ماہ سے اسٹریٹ لائٹ کا بل لیا جارہا ہے لیکن لائٹ نہیں ہے لہذا ہمارا انتظامیہ وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ہمارے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں ۔