باشعور عوام ناکام سیاستدانوں کو ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی قسمت کھوٹی نہیں کرنے دینگے‘پاکستان محفوظ اور پرامن ملک کے طور پرابھر رہا ہے، صرف ناکام سیاستدان بے بنیاد الزامات کا ڈھول پیٹ رہے ہیں‘ کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے سابق حکمرانوں کا واویلا ’’چور مچائے شور‘‘ کے مترداف ہے

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے گفتگو

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:43

باشعور عوام ناکام سیاستدانوں کو ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی قسمت کھوٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہقائداعظمؒ کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں۔ تحمل، برداشت اور رواداری پر مبنی پاکستانی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی اپنی جانیں نچھاور کرچکے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی تاریخ عالم میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہادر پاک افواج نے دہشت گردی کے ناسور کو نکیل ڈال دی ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے جامع اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور پاکستان ایک محفوظ اور پرامن ملک کے طور پرابھر رہا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ایک طرف پاکستان آگے بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف ناکام سیاستدان بے بنیاد الزامات کا ڈھول پیٹ رہے ہیں۔اپنے دور میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والے سابق حکمرانوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترداف ہے۔آج معروف بین الاقوامی ادارے پاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت اور منصوبوں میں شفافیت کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ شکست خوردہ عناصر کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور ان کی تیز رفتار تکمیل سے تکلیف ہو رہی ہے، اسی لئے وہ ملک و قوم کے مفادات کو بالائے طاق رکھ کر صرف اور صرف بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے باشعور عوام ناکام سیاستدانوں کو ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی قسمت کھوٹی نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :