وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدار ت اجلاس، غیررجسٹرڈ سٹنٹ کے معاملے کے بارے میں انکوائری رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ کا غیر رجسٹرڈ سٹنٹ خریدنے اور مریضوں کو لگانے پر شدید اظہار برہمی ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی‘ غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے حوالے سے محکمے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا نہیں کیں‘ غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے حوالے سے موجود مافیا کا گٹھ جوڑ توڑیں گے‘شہباز شریف

ہفتہ 28 جنوری 2017 20:43

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدار ت اجلاس، غیررجسٹرڈ سٹنٹ کے معاملے کے بارے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدار ت آج یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بعض ہسپتالوں میں مریضوں کو غیرجسٹرڈ سٹنٹ ڈالنے کے واقعہ کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے معاملے کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے غیر رجسٹرڈ سٹنٹ خریدنے اور مریضوں کو لگانے کے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے حوالے سے محکمے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا نہیں کیں۔

وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں ہسپتالوں کے مکمل آڈٹ کا حکم دیا اور رجسٹرڈ سٹنٹ خرید کر مریضوں کو لگانے پرملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کو شاباش دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر ملتان اور فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رجسٹرڈ سٹنٹ خرید کر مریضوں کو لگائے جاسکتے ہیں تو پھر بعض ہسپتالوں میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ استعمال کرنے کی کیا وجہ ہی انہو ںنے کہا کہ بعض ہسپتالوں میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کی خریداری اور استعمال انتہائی افسوسناک ہے۔

بنیادی معاملات کو حل کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔ انہو ںنے ہدایت کی کہ محکمہ صحت کی استعدادکار بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرنا ہے اور اس ضمن میں فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے وسائل عام آدمی کے بہترین علاج معالجے کیلئے فراہم کئے ہیں اوران وسائل کی پائی پائی عام آدمی تک اسی وقت پہنچ سکتی ہے جب ایک موثر مانیٹرنگ کا نظام بھی تمام امور کا تسلسل کے ساتھ جائزہ لے۔

انہو ںنے کہا کہ غیر رجسٹرڈ سٹنٹ کے حوالے سے موجود مافیا کا گٹھ جوڑ توڑیں گے۔موثر مانیٹرنگ نظام کے ہوتے ہوئے کوئی مافیا پنپ نہیں سکتا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سٹنٹ کے حوالے سے یکساں پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے اور ہسپتالوں میں مریضوں کو صرف رجسٹرڈ سٹنٹ ہی لگنا چاہیئے۔میو ہسپتال اور جناح ہسپتال کے کارڈیالوجی وارڈز میں سٹنٹ اور ڈسپوزایبل کی فراہمی کیلئے فارمیسیاں کھولی جائیں۔

انہو ںنے کہا کہ محکمہ صحت ایسا موثر میکانزم مرتب کرے جس سے معاملات پہلے سے علم میں آئیں۔ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے اجلاس کو بتایا کہ انکوائری کمیٹی نے بعض ہسپتالوں میں سٹنٹ کی خریداری کا جائزہ لیا اور تمام ریکارڈ کا آڈٹ کیا۔ انہو ںنے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سامنے آنے والے حقائق سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔